ممتاز شیعہ عالم دین شیخ محمد الحبیب نامعلوم مقام پر منتقل

IQNA

ممتاز شیعہ عالم دین شیخ محمد الحبیب نامعلوم مقام پر منتقل

7:43 - July 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3501155
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کی حکومت نے ملک کے شیعہ مسلمانوں پرمزید دباؤ بڑھانے کے لئے شیخ «محمدحسن الحبیب» کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

ممتاز شیعہ عالم دین شیخ محمد الحبیب نامعلوم مقام پر منتقل


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق مذکورہ سعودی عالم دین کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام ان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہے ہیں کہ وہ کس حال میں ہیں – خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے ہمراہ ان کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے-

 شیخ محمد الحبیب کا شمار سعودی عرب کے ممتازشیعہ عالم دین قطیف میں حوزہ کے استاد اور شہید آیت اللہ باقر نمر کے قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں میں ہوتا ہے ۔

شیخ محمد الحبیب بھی آل سعود حکومت کی ظالمانہ اور تفریق آمیز پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں – قطیف میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات سے مشرقی علاقوں کے باشندوں پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ان کے خلاف مذہبی رسومات کی ادائگی پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے –

 سعودی حکومت کے اس تازہ اقدام کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر آل سعود کے خلاف کمپیئن شروع ہوگئی ہے ۔


3514751

نظرات بینندگان
captcha