مسلمانوں کی نسل کشی اسی طرح جاری رہی تو عالمی امن کو خطرات لاحق ہوں گے، مولانا زاہد قاسمی

IQNA

مسلمانوں کی نسل کشی اسی طرح جاری رہی تو عالمی امن کو خطرات لاحق ہوں گے، مولانا زاہد قاسمی

14:46 - July 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501165
بین الاقوامی گروپ:فیصل آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
مسلمانوں کی نسل کشی اسی طرح جاری رہی تو عالمی امن کو خطرات لاحق ہوں گے، مولانا زاہد قاسمی
ایکنا نیوز-سلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ فیصل آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی اسی طرح جاری رہی تو عالمی امن کو خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر یوں کے ساتھ ہمارا ایمان کا رشتہ ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیاں اور 40 کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بھارتی مظالم کو او آئی سی سمیت ہر فورم پر اٹھائیں۔ کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد، مولانا غلام اﷲ، صاحبزادہ خالد محمود قاسمی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پاکستان علماء کونسل کراچی کے صدر مفتی حبیب الرحمن کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
نظرات بینندگان
captcha