
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «SINGAPORE » کے مطابق سنگاپور میں اسلامی امور کے سربراہ یعقوب ابراهیم کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک اسلامی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے پروجیکٹ پر غور کیا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی معیار کے مطابق ایک علمی ادارہ قائم کریں
یعقوب نے مزید کہا کہ دیگر ادارے جیسے سنگاپوراسلامی کونسل (Muis) اور اسلامی مدارس الاینس وغیرہ بھی ایک جامعہ کے قیام کی ضرورت کو محسوس کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہاں کے اسلامی اسکول کے طلبا اکثر دیگر اسلامی ممالک کی اسلامی یونیورسٹیوں میں جاکر داخلہ لیتے ہیں لیکن ضرورت ہے کہ یہاں کی اسلامی شخصیات کی تربیت کے لیے ملک کے اندر ایک جامعہ موجود ہو۔
یعقوب کا کہنا ہے کہ یہاں کے ٹیچرز یہاں کے ماحول اور تقاضوں سے زیادہ بہتر آشنا ہیں جو درست انداز میں طلبا کی تربیت کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ اس سے یہاں کے اسلامی تقاضوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہے۔