ایکنا نیوز-ڈان نیوز-خبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اخبارات کی اشاعت پر تین روز کیلئے پابندی لگا دی ہے جبکہ اخبارات کے دفاتر پر چھاپے مار کر کاپیاں تحویل میں لے لیں۔
حکومت نے وادی میں اخبارات کی اشاعت پر تین روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کرفیو کی مدت مزید آٹھ روز کیلئے بڑھا دی گئی ہے۔
ایک ہفتے سے زائد سے وادی میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج نے مختلف اخبارات کے دفاتر پر چھاپے مارے اور شائع ہونے والی کاپیاں تحویل میں لے لیں۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم اور آزادی صحافت پر پابندی لگانے کی مذمت کی جبکہ دیگر حریت رہنماوں نے عالمی برادری سے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سری نگر سے نکلنے والے ایک اخبار کے مدیر شجاعت بخاری کا کہنا ہے کہ اخباروں کی اشاعت پر پابندی پریس ایمرجنسی لگانے کے مترادف ہے، ایسا تو 2008 اور 2010 کے مظاہروں میں بھی نہیں ہو اتھا۔