
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «ڈیلی اسٹار» کے مطابق اقوام متحدہ اور امریکی احکامات کے باوجود کہ بحرین میں قانونی طور پر عمل کیا جائے بحرین کی عدالت نے مذکورہ فیصلہ صادر کیا۔
بحرین کی عدالت نے اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کو ختم کرنے اور انکے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
جمعیت وفاق ملی اسلامی «جمعية الوفاق الوطني الإسلامية» شیعوں کی سب سے بڑی پارٹی ہے جو سال ۲۰۱۱ میں بنائی گیی ہے اور شیخ علی سلمان اس پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہے۔
الوفاق پارٹی نے سال ۲۰۰۱ کے انتخابات میں شیعوں کے مخصوص تمام اٹھارہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔