
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق آستانہ عباسی کے تعاون سے پچھلے سال امیرالقرآء پروگرام کامیابی سے منعقد کرانے کے بعد اس سال بھی بہترین قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لیے اس پروگرام کو منعقد کرانے پر کام شروع کیا گیا ہے.
قرآنی تربیتی مرکز کے ڈائریکٹر حسنین الحلو کے مطابق کربلا کے مقدس شہر میں جلد اس پروگرام کا آغاز ہوگا
اور اس حوالے سے دیگر قرآنی مراکز نے بھی بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہیں اور مختلف قاریوں کی تلاوت آڈیو فارمیٹ میں موصول ہونا شروع ہوچکی ہے.
اس پروگرام کے تحت نوجوان اور جوان قاریوں کو منتخب کیا جائےگا اور اب تک پچاس قاریوں کو کورس کے لیے سلیکٹ کیا جاچکا ہے.
امیرالقراء قرآنی پروگرام کا مقصد نوجوان قرآنی صلاحیتوں کو متعارف اور سامنے لانا ہے۔
اس پروگرام میں معروف عالمی شہرت یافتہ قاریوں کی تلاوت اور رہنمائیوں سے جوان قاریوں کی تربیت و تعلیم دی جائے گی۔