
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق شامی حج امور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک اہم الہی فریضے کی راہ میں حایل ہونا درست نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کو سیاسی اور اجتماعی تفرقوں سے ہٹ کر اس میں شرکت کرنے کی فرصت فراہم کرنی چاہیے.
انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وہابی حکام معاہدوں کے برعکس پانچ سالوں سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیکر شامی عوام کو حج کی سعادت سے محروم کررہے ہیں حالانکہ دیگر ممالک کے ساتھ ہر سال اس معاہدے پر عمل کیا جاتا ہے.
شام کی حج کمیٹی کے بیان میں سعودی حکام کو ذمہ دار ٹھراتے ہویے کہا گیا ہے کہ شامی عوام کو حج سے محروم کرنے میں انکا ہاتھ پوشیدہ ہے۔