پاکستانی قرآء اور حفاظ مولا علی (ع) کے آستانے پر

IQNA

پاکستانی قرآء اور حفاظ مولا علی (ع) کے آستانے پر

9:30 - July 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501207
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے جماران فاونڈیشن کے نونہال قاریوں اور حفاظ کی آستانہ مولا علی میں منعقدہ محفل حسن قرآت میں شرکت

پاکستانی قرآء اور حفاظ آستانہ مولا علی (ع) میں


ایکنا نیوز- آستان علوی کے شعبہ تعلقات کے مطابق جماران فاونڈیشن کے تیس نونہال قاریوں اور حفاظ نے آستانہ مولا علی کی زیارت کے علاوہ وہاں منعقدہ محفل حسن قرآت میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

آستانے کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس کا کہنا ہے کہ آستانے کے تعاون سے ان نونہال قاریوں اور حفاظ کو زیارت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔


جماران فاونڈیشن کے شعبہ قرآن کے سربراہ وصال حیدر نے زیارت حرم مولائے کائنات کی سعادت اور محفل حسن قرآت میں شرکت پر آستانے کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


وصال حیدر نے جماران فاونڈیشن کراچی کے حوالے سے کہا کہ اس فاونڈیشن میں نوجوان قاریوں کو قرآت اور حفظ کی تعلیم دی جاتی ہے اور اب تک اس مرکز کے تعاون سے پانچ سو سے زائد نوجوان طلبا قرآن حفظ کرچکے ہیں۔

آستانہ علوی کے تعاون سے ملک کے اندر اور بیرون مختلف ممالک میں قرآنی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

3516795

نظرات بینندگان
captcha