ہندوستان میں ذاکر نائیک کے قریبی ساتھی گرفتار

IQNA

ہندوستان میں ذاکر نائیک کے قریبی ساتھی گرفتار

14:26 - July 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501209
بین الاقوامی گروپ:ہندوستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں ذاکر نائیک کےقریبی ساتھی ارشد قریشی کو گرفتار کرلیا گیا، ارشد قریشی پر نوجوانوں کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش میں بھرتی کرنے کا الزام ہے
ہندوستان میں ذاکر نائیک کے قریبی ساتھی گرفتار
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  میں  دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں  ذاکر نائیک کےقریبی  ساتھی ارشد قریشی کو گرفتار کرلیا گیا، ارشد قریشی پر نوجوانوں کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔اطلاعات کے مطابق کیرالہ پولیس نے انسداد دہشت گردی فورس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ارشد قریشی کو گرفتار کیا۔
 ارشد قریشی پر ذاکر نائیک  کے ہمراہ داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے، ارشد قریشی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha