
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے المصراوی کے مطابق اس مصحف کا سائز ۱۔۴ سینٹی میٹر ہے اور اسکو سب سے پرانا اور چھوٹا نسخہ کہا جاسکتا ہے.
یمن میں ثقافتی ورثے اور قلمی نسخوں کے مرکز کے سربراہ کا کہنا ہے : اب تک پتہ نہیں چلایا جاسکاہے کہ اس نسخے کی کتابت کس نے کی ہے یا یہ کہاں سے ملا ہے ؟
ماہرین کے مطابق اس قدیم ترین نسخے کی جلد اور صفحات
سے اسکی قدامت واضح ہے اور یہ خراب ہونے کے نزدیک ہے لہذا ضرورت ہے کہ اسکی مرمت
اور تزئین پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے۔
اس قدیم ترین قرآنی نسخے کی کتابت مختلف اور دیدہ زیب قدرتی رنگوں کے ساتھ کی گئی ہے اور اس کے اوراق دیکھکر اس کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔