عراق؛ داعش کے ٹھکانوں کے نزدیک محاز پر محفل قرآن

IQNA

عراق؛ داعش کے ٹھکانوں کے نزدیک محاز پر محفل قرآن

6:53 - July 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3501234
بین الاقوامی گروپ: دارالقرآن آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے تعاون سے در «موصل» کے قریب محاز جنگ پر محفل قرآنی منعقد کی گئی

عراق؛ داعش کے ٹھکانوں کے نزدیک محاز پر محفل قرآن

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے مطابق آستانے کے دارالقرآن اور رضاکار فورسز کے تعاون سے داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کے قریبی علاقوں میں محاز جنگ پر محفل حسن قرآت منعقد کی گئی جسمیں بڑی تعداد میں رضاکار فورسز کے جنگجو شامل تھے۔


رضاکارفورسز کے شعبہ قرآن کے انچارجعمار الخزاعی کا کہنا ہے کہ فورسز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور روحانی طور پر انہیں مضبوط کرنے کے حوالے سے محفل قرآت منعقد کی گئی ہے۔


«لواء الحسین(ع)» آپریشن کے انچارج حسین حیدرکا کہنا ہے: آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقد کی جانے والی ان محفلوں سے جوانوں کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔


محافل قرآت کے اختتام پر آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے رضاکار فورسز کے جوانوں میں قرآن و دعا پر مبنی سی ڈیز بعنوان «لا تهجروا القرآن» تقسیم کیے گئے۔

عراق؛ داعش کے ٹھکانوں کے نزدیک محاز پر محفل قرآن


3517903

نظرات بینندگان
captcha