بین الاقوامی گروپ: امریکہ کے ایک کنورڈ مسلمان نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم میں مشرف ہوتے ہوئےکہا:حضرت امام علی رضا علیہ السلا م کا عشق مجھے یہاں لایا ہے اور اس حرم مطہر رضوی میں حاضری کے لطف کا کسی بھی چیز سے مقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔
ایکنا نیوز- جان ٹن نے مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام یوسف علی رکھا ہے ، آستان نیوز سے گفتگو میں کہتا ہے : میں 5 سال پہلے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں حاضر ہوااور پہلے ہی لمحات میں خداوندعالم سے چاہا کہ مجھ کو دوبارہ حضرت کے روضہ کی زیات کا شرف حاصل ہو۔ وہ 26 سال کی عمر میں مسلمان ہوااس نے اپنے مسلمان ہونے کی کیفیت اور اسلام سے واقفیت کے بارے میں اس طرح بیان کیا : میں ابتدائے جوانی میں خداپر کوئی عقیدہ نہیں رکھتا تھا ، لیکن فلسفی کتابوں کے مطالعہ اور دین اسلام کے بارے میں تحقیقات سے اس آسمانی دین کی طرف تمائل پیدا ہوا اور میں نے ارادہ کرلیا کہ اسی دین کو انتخاب کروں۔ کیلی فورنیا کے طالب علم نے مزید کہا: میرے گھر کے قریب میں ایک امامبارگاہ کی تعمیر اور اس میں مقیم ایک عالم دین سے میری دوستی باعث ہوئی کہ میں دین اسلام کی باریکیوں سے واقف ہوسکوں تب میں نے درک کرلیا کہ دنیا کے تمام ادیان میں اسلام کامل ترین دین ہے ۔ اس نے آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزم کے وزٹ کے دوران کہا: یہ میوزم حیرت انگیزاور بہت جذاب ہے اور اس کی عمارت انتہائی خوبصورت کہ اپنی مثال آپ ہے کہ جو انسان کو ایک معنوی اور روحانی حالت عطا کرتی ہے ۔ یوسف علی نے کہا: یہ ادارہ ایک ایسا بے نظیر ہے کہ جو ایرانیوں کی خوش نصیبی سے ان ملا ہے میں ان پر رشک کرتا ہوں اس لیے کہ اس طرح کا ادارہ امریکہ جیسے ملک میں موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ میں نے پہلی مرتبہ ایران میں وارد ہوتے ہی ارادہ کیا کہ ایران ہجرت کرکے آجاؤں، کہا: مجھے ایران میں وارد ہوتے ہی محسوس ہوا کہ میں اپنے تمام سوالات اور اپنی کھوئی ہوئی چیز کو ایران میں حاصل کرسکتا ہوں ، اسی وجہ سے میں نے ارادہ کیا کہ تحصیل علم کے لیے حوزہ علمیہ قم میں آؤں اور یہیں پر تعلیم حاصل کروں۔ قابل ذکر ہے کہ یوسف علی نے اپنے 20 افراد پر مشتمل امریکہ سے آئے ہوۓساتھیوں کے ہمراہ حرم مطہر رضوی میں زیارت سے مشرف ہوکر آستان قدس رضوی کے قرآن اور قیمتی چیزوں کے خزانے جیسے :آئمہ اطہار سے منسوب قرآنی خطی نسخے ، استاد فرشچیان کےمیوزیم ، تمغوں کےہال اور کتابت کے ابزار وسائل نیز مقام معظم رہبری کے ہدایا و تحایف وغیرہ کا دیدار کیا