آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی؟

IQNA

آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی؟

14:49 - July 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3501249
بین الاقوامی گروپ:ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے، جو افریقی ملکوں کے دورے پر ہیں، نائیجیریائی حکام سے ملاقات میں تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے ہمراہ وفد میں شامل ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے ابوجا میں نائیجیریا کے حکام سے ملاقات  میں اس ملک کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت کے  بارے میں، جو اس وقت جیل میں ہیں، اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-


مذکورہ قریبی ذریعے نے بتایا کہ وزیرخارجہ جواد ظریف نے نائیجیریا کے صدر اور وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت پر اپنی تشویش ظاہر کی اور ان کی رہائی کے بارے میں بات  کی –

وزیرخارجہ جواد ظریف نے ان ملاقاتوں میں کہا کہ آیت اللہ زکزکی نے ہمیشہ نائیجیریا میں اتحاد اور اسلامی اخوت کی بات کی- انہوں نے نائیجیریائی حکام سے کہا کہ وہ آیت اللہ زکزکی کے علاج پر توجہ دیں

 
نظرات بینندگان
captcha