داعش کے گڑھ میں محفل حسن قرآت کا انعقاد + فوٹو

IQNA

داعش کے گڑھ میں محفل حسن قرآت کا انعقاد + فوٹو

8:56 - July 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501251
بین الاقوامی گروپ: انس با قرآن کے عنوان سے داعش کے سابقہ ٹھکانے «سد العظیم» میں محفل قرآت منعقد کی گئی۔

داعش کے گڑھ میں محفل حسن قرآت کا انعقاد + فوٹو

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی(ع) کے ویب سایٹ کے مطابق رضا کارفورسز میں قرآنی امور کے انچارج عمار الخزاعی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا : بغداد کے مشرقی علاقے میں واقع«سد العظیم» جو داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار کیا جاتا تھا وہاں پر قرآنی محفل منعقد کی گئی۔

الخزاعی نے کہا : داعش کو یہاں سے بھگانے کے بعد رضاکار فورسز کے جوانوں کی شرکت کے ساتھ محفل حسن قرات میں رضاکار فورسز کے جوان شریک تھے.


انکا کہنا تھا کہ تکفیری عناصر کی شکست کے بعد اب یہ علاقہ نماز، دعا اور اہل بیت کی دعاوں کی آواز سے گونج اٹھا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سد العظیم میں قرآنی محفل منعقد کرکے ہم نے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اہل قرآن ہیں اور قرآن مجید ہی ہماری کامیابی اور سعادت کا زریعہ ہے.

داعش کے گڑھ میں محفل حسن قرآت کا انعقاد + فوٹو


لشکر العباس(ع) بریگیڈ کے کمانڈر سروان اسماعیل علی عباس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان محلفوں کی وجہ سے ہمارے جوانوں ک حوصلے بڑھتے ہیں اور اس اقدام سے جوان دراصل مراجع تقلید کے فرمان پر لبیک کہتے ہیں۔

لشکر العباس(ع) کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ داعش کو شکست دینے کے بعد انکے وسایل سے ایک بھی قرآن کا نسخہ نہیں ملا اور ہمارا تو ایمان ہے کہ داعش تو صرف اسلام کا نام لیکر جوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔


داعش کے گڑھ میں محفل حسن قرآت کا انعقاد + فوٹو


3518567

نظرات بینندگان
captcha