
ایکنا نیوز- طلبا و طالبات کے عقیدے کی مضبوطی اور ثقافتی یلغار کے حوالے سے «الحادی راستے اور ان سے بچاو» فکری – تربیتی نشست منعقد ہوگی جس سے قم کے عالم دین علامہ لیاقت مرتضوی خطاب کریں گے۔
نشست میں کفر والحاد کے راستے، خدا پر ایمان اور موجودہ ساینسی علوم ، آزادی ، مارڑنیزم ،انسان محوری اور خدا محوری جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
جوانوں کی اسلامی فکری تربیت اور کفرو الحاد کے پروپیگنڈوں سے بچاو نشست کا مقصد بتایا گیا ہے۔