عشره کرامت کے حوالے سے محافل جشن کا انعقاد

IQNA

عشره کرامت کے حوالے سے محافل جشن کا انعقاد

6:40 - August 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3501304
بین الاقوامی گروپ: ولادت باسعادت حضرت معصومہ قم اور آغاز عشرہ کرامت کی مناسبت سے جامعہ امام صادق کے تعاون سے جشن ولادت منایا گیا

عشره کرامت  کے حوالے سے محافل جشن کا انعقاد

ایکنا نیوز- خواہر امام رضا حضرت معصومہ قم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے خواتین کے لیے جشن ولادت کا اہتمام مدرسہ خدیجہ کبری میں کیا گیا تھا جسمیں کنیزان بی بی نے آپ سے عقیدت کا اظھار کیا اور تلاوت و منقبت کے علاوہ سیرت اور فضائل حضرت معصومہ بیان کیے گیے۔


مردوں کے لیے جشن ولادت کا اہتمام جامعہ امام صادق مرکز میں کیا گیا تھا جہاں پر عاشقان اہل بیت نے عشرہ کرامت اور ولادت بی بی معصومہ کے حوالے سے حاضری دی۔


محفل جشن میں منقبت خوانی کے علاوہ جامعہ کے استاد علامہ جمعہ اسدی نے عشرہ کرامت پر روشنی ڈالی اور اس دس دن کو مبارک دن قرار دیتے ہویے ان ایام میں خوشی کی محافل منعقد کرانے کو اہم قرار دیا۔

دونوں محافل مقامی وقت کے مطابق شام ۵ بجے منعقد کی گئیں۔


عشره کرامت  کے حوالے سے محافل جشن کا انعقاد


نظرات بینندگان
captcha