اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: فرزند شہید قائد سید الحسینی

IQNA

اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: فرزند شہید قائد سید الحسینی

14:43 - August 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3501318
بین الاقوامی گروپ:شہید قائد عارف حسین کے فرزند حسین الحسینی نے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں

اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: فرزند شہید قائد سید الحسینیایکنا نیوز- شفقنا- شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس"کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشہید قائد عارف حسین کے فرزند حسین الحسینی نے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔

آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں۔آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتا ہوں اور ان کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔

قوم کی خاطر ان کی جدوجہد کوئی معمولی بات نہیں۔بھوک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے مطالبات منوائے ہیں۔پارہ چنار میں حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔انتظامیہ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے۔
نظرات بینندگان
captcha