IQNA

13:10 - August 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501349
بین الاقوامی گروپ:امریکی حکام نے ایک ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کیلئے داعش کے سربراہ حافظ سعید کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے
پاکستان اور افغانستان کیلئے داعش کا سربراہ حافظ سعید ڈرون حملے میں ہلاک
ایکنا نیوز-ِڈیلی پاکستان- تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی نے امریکی دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے لیے داعش کا سربراہ حافظ سعید مارا گیا۔یہ ڈرون حملہ 26 جولائی کو کیا گیا تھا۔افغان سفیر عمر زخیل وال نے بھی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ سعید کے ساتھ داعش کے متعدد سینئر کمانڈر اور جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔حافظ سعید کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ سے اختلافات کے بعد وہ داعش میں شامل ہو گیا تھا۔ حافظ سعید افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی داعش کا کمانڈرتھا۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: