
ایکنا نیوز- عظمیت حرمین شریفین کانفرنس میں شرکت کے لئے حافظ عبدالغفار نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کی قیادت میں قافلہ کل اسلام آباد روانہ ہوچکا ہے ‘ریلی کی قیادت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر کریں گے جبکہ ریلی میں امام مسجد نبوی ؐاور امام مسجد اقصیٰ کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔
اسی حوالے سے مرکزی کانفرنس کل گیارہ بجے اسلام آباد کے جناح کنویشن میں منعقد ہوگی جس میں سعودی نایب وزیر برایے مذہبی امور 'عبدالرحمان الغنام' سمیت ترکی کے مفتی اعظم اور قدس و بحرین کے نامور علما شرکت کریں گے۔