
ایکنا نیوز- ریو میں اولمپیک ویب سایٹ کے شعبہ تعلقات کے مطابق «Rio۲۰۱۶.com»ایران کی کیمیا علیزاده اور مصر کی هدایا وهبة نے ۵۷ کیلو گرام ٹیکوانڈو کے شعبے میں میڈل جیت کر مسلمان خواتین کی صلاحتیوں کو اجاگر کیا ہے
ایران کی آٹھارہ سالہ کیمیا علیزاده نے جیت کے بعد کہا : اس جیت کے بعد امید ہے کہ میرے ملک کی خواتین کا راستہ اولمپیک میں کھل جائے گا
انہوں نے اس جیت کے بعد سجدہ شکر ادا کیا اور اس میڈل کو ایرانی خواتین سے منسوب کیا۔
ایران کی تاریخ کی جوان ترین خاتون کیمیا نے میڈل جیت کر ثابت کیا کہ حجاب کے ساتھ ہر شعبے میں کار نمایاں انجام دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میرے ملک کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
مصر کی هدایا وهبة نے بھی جیتنے کے بعد خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : ہم سب برابر ہیں اور ہمیں ایکدوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔