ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم تعاون اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل قابل تشویش ہے گزشتہ 40 روز میں 80 سے زائد بے گناہ کشمیری بھارتی قابض فوجیوں کی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری عیاد امین مدنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز خراب ہورہی ہے اوربدقسمتی سے بھارتی مظالم کیخلاف بہت کم آوازیں سامنےآئی ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے آواز اٹھائے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نکلنا چاہئے۔او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرےگی۔