اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعلان

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعلان

12:59 - August 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501400
بین الاقوامی گروپ:اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے اور او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرے گی۔
ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تنظیم تعاون اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل قابل تشویش ہے گزشتہ 40 روز میں 80 سے زائد بے گناہ کشمیری بھارتی قابض فوجیوں کی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہوچکے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری عیاد امین مدنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال روز بروز خراب ہورہی ہے اوربدقسمتی سے بھارتی مظالم کیخلاف بہت کم آوازیں سامنےآئی ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے آواز اٹھائے اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نکلنا چاہئے۔او آئی سی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرےگی۔
نظرات بینندگان
captcha