ایکنا نیوز- آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانے کے قرآنی شعبے کے تعاون سے طلبا کی قرآنی صلاحیتوں کی متعارف کرانے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے آستانے کے طلبا کے درمیان حفظ و قرآت کا چھٹا مقابلہ حرم مطهر امام علی(ع) میں منعقد ہوا.

قرآنی شعبے کے اعلی عہدہ دار محمد زکی الحسنی نے مقابلوں کے حوالے سے کہا: ہر مہینے میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں حفظ کے صفحات نمبر اور آیت نمبر پوچھنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ حفظ میں طلبا کی صلاحیتوں کو نکھار سکے۔

الحسنی نے مزید کہا : نو سے سولہ سال کے طلبا کے درمیان مقابلہ صبح اور شام کے وقت میں منعقد ہوا جسمیں ساٹھ طلبا شرکت کررہے تھے جنمیں سے پچاس حفظ مقابلے میں جبکہ دس حسن قرآت میں شامل تھے
قابل ذکر ہے کہ آستانہ علوی کے دارالقرآن کے تعاون سے طلبا کی حوصلہ افزایی کے لیے مختلف مواقعوں پر مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔