ایکنانیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «aljawadain.org» کے مطابق یوم شہادت امام جواد پر عراق کے مختلف شہروں سے لاکھوں عزاداروں نے کاظمین میں حرم مطہر پر عزاداری کرتے ہوئے امام وقت کو پرسہ پیش کیا.

عزاداروں کی شرکت کے ساتھ مجالس میں فضایل و مصایب بیان کیے گیے ۔
اس موقع پر آستانے امام جواد (ع) کی جانب سے زائرین امام کو بھرپور طور پر سہولیات پہنچانے کے انتظامات کیے گیے تھے.

یوم شهادت امام جواد(ع) کے حوالے سے بدھ کی رات کو بھی حرم مطھر میں مجلس عزا منعقد ہوئی جسمیں آستانے کے متولی «جمال عبدالرسول دباغ» بھی شریک تھے ۔ مجلس میں تلاوت قرآن، نوحہ خوانی اور زیارت امامین کاظمین (علیهما السلام) کی قرات پروگرام میں شامل تھی۔
