فرانس ؛ اسلاموفوبیا سے مقابلے کا نیا انداز

IQNA

فرانس ؛ اسلاموفوبیا سے مقابلے کا نیا انداز

6:53 - September 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501497
بین الاقوامی گروپ: فرنچ فلمساز اور فوٹوگرافر نے ایک تصویر میں لوگوں کو اسلاموفوبیا سے مقابلے کی راہ دکھانے کی کوشش کی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے « The Mary Sue» کے مطابق اس تصویر میں مرحلہ وار اس بات کی رہنمائی کی گیی ہے کہ جو لوگ اسلامو فوبیا سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے وہ کس طرح سے یہ کام سرانجام دیتا ہے

فرنچ فوٹوگرافر کا کہنا ہے : ہر وہ شخص جو معاشرے میں تعصب و نفرت کا شکار بنتا ہے اس طریقے سے مقابلہ کرسکتا ہے مگر زیادہ تر مسلمانوں کے لیے یہ کام انجام دیا گیا ہے

اسکا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ سب لوگ اس طریقے سے مسلم فوبیا کا مقابلہ کریں اور یہ نہ کہے کہ مجھے معلوم نہ تھا کہ کیا کروں۔


اس تصویر کے مطابق رہنما اصول کچھ یوں پیش کیا گیا ہے

۱:جو شخص کسی کی جانب سے اذیت میں ہو یا کوئی اسکو تکلیف پہنچانا چاہے تو یہ آرام سے اس کے پاس محبت سے بیھٹے اور اس سے آرام سے سلام اور گفتگو کرنے کی کوشش کرے۔

۲. کسی ایک اچھے موضوع کا انتخاب کرے مثلا کسی فلم یا موسم کے حوالے سے بات کرے یا اسکے لباس کی تعریف کرکے بات چیت کرے

۳. کوشش کیجیے حملہ آور سے کوئی ایسی بات نہ کرے جو اسکی ناراضگی میں مزید اضافہ کرے اور امن کی فضا قایم کرنے کی کوشش کرے۔

۴. حملے سے پہلے کسی دوسرے فرد سے بات چیت شروع کرے اور جب تک حملہ آور وہاں موجود رہے بات جاری رکھے اور ممکن ہو تو اس شخص کے ساتھ چند قدم ہمراہی بھی کرے

فرانس میں پچاس لاکھ مسلمان آباد ہیں اور دہشت گردانہ واقعات کے بعد یہاں اسلاموفوبیا میں شدت آگیی ہے.

فرانس ؛ اسلاموفوبیا سے مقابلے کا نیا انداز


3527901

نظرات بینندگان
captcha