
ایکنا نیوز- «ڈیلی نیوز» کے مطابق نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ بروکلین سٹی میں ایک نسل پرست خاتون نے دو مسلمان خواتین پر حجاب کی وجہ سے حملہ کیا جسمیں دونوں خواتین کو چوٹیں آییں ہیں۔
بتیس سالہ ایمرجتا ژالیلی بلند آواز سے یہ نعرہ بھی لگا رہی تھی «یہاں امریکہ ہے تمھیں ہم سے مختلف نہیں ہونا چاہیے» اور ساتھ اس نے کوشش کی کہ انکے سروں سے حجاب کو اٹھا لے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں اور سیاہ فاموں کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کررکھی ہے۔
اسکا ایک پیغام یہ بھی لکھا گیا ہے «تمھارا خدا میرا کیا بگاڑ سکتا ہے».
سیاہ فاموں کے حوالے سے اس نے پیچ پر لکھا ہے «تم جھوٹوں کو خوش ہونا چاہیے اگر تم امریکہ سے نکل جاو اور میں اس لمحے کا بے چینی سے انتظار کررہی ہوں».
نیویارک کے میر«بیل دو بلازیو»، نے اعتراف کیا ہے کہ یہاں کے مسلمان تعصب کا شکار ہیں۔