بحرینی عوام کا " شجرہ ملعونہ" آل سعود سے برائت، نفرت و بیزاری کا اظہار

IQNA

بحرینی عوام کا " شجرہ ملعونہ" آل سعود سے برائت، نفرت و بیزاری کا اظہار

13:35 - September 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501531
بین الاقوامی گروپ:بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ سمیت مختلف علاقوں میں " شجرہ ملعونہ " آل سعود سے برائت، نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے حقوق کا مطالبہ کیا

ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے مطابق بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ میں  شجرہ ملعونہ آل سعود سے برائت، نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے آل سعود کو گمراہ نجدی وہابی ملاؤں  کا پیروکار قراردیا ہے۔

بحرینی عوام نے ایسے پلاکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر " رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آل سعود کے بارے میں تعبیر " شجرہ ملعونہ " لکھا ہوا تھا۔ بحرینی مظاہرین نے آل سعود مردہ باد اور آل خلیفہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور آل سعود و آل خلیفہ کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیا۔ مظاہرین نے بحرین کے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے شیعہ مساجد کی تخریب کے خلاف بھی مظاہرہ کیا اور اعتراض کے طور پر مسمار شدہ شیعہ مسجد " علویات" کے ملبے کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی اور حقوق کے لیے میدان میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔


3529414
نظرات بینندگان
captcha