شکار پور میں نماز عید کے دوران خود کش حملے کی کوشش ناکام

IQNA

شکار پور میں نماز عید کے دوران خود کش حملے کی کوشش ناکام

12:43 - September 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501539
بین الاقوامی گروپ:خان پور امام بارگاہ میں نماز عید کے دوران سیکیورٹی پر تعینات پولیس کی جانب سے روکے جانے پر خود کش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور کے نواحی قصبے خان پور میں امام بارگاہ میں نماز عید کی تیاری کی جارہی تھی ، اسی دوران دو مشکوک افراد نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے دونوں کو رکنے کی ہدایت کی جس پر ایک شخص نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔

 دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha