سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر کی قبول اسلام کے بعد فریضہ حج کی ادائیگی

IQNA

سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر کی قبول اسلام کے بعد فریضہ حج کی ادائیگی

19:36 - September 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3501547
بین الاقوامی گروپ:رواں سال برطانیہ کے 19 ہزارحجاج نے حج ادا کیا جن میں سعودی عرب میں متعین نومسلم برطانوی سفیر سائمن کولیز اور ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر کے قبول اسلام کی خبریں پہلے بھی گردش کررہی تھیں تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی تھی تاہم اس مرتبہ حج کے موقع پر معروف سعودی لکھاری اور ماہر تعلیم  فوزیہ البکر نے ٹوئٹر پر برطانوی سفیر اور ان کی اہلیہ کی 2 تصاویر پوسٹ کیں جس میں دونوں نے احرام باندھا ہوا تھا جب کہ ایک تصویر میں سائمن کولیز کو مسجد الحرام میں  خانہ کعبہ کے قریب کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی سفیر نے بعد ازاں اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس خبر کی مکمل تصدیق کردی جس میں ان کا کہنا  تھا کہ 30 سال تک مسلم معاشرے میں رہنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدیٰ سے شادی سے قبل میں نے اسلام قبول کرلیا۔

نظرات بینندگان
captcha