
ایکنا نیوز- روزنامه «ایکسپریس» کے مطابق تمام خانہ ہائے فرہنگ یا ثقافتی مراکز کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کریں۔
اطلاع میں خبردار کیا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں قائم خانہ ہائے فرہنگ بالخصوص خانہ فرہنگ راولپنڈی کو حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
خفیہ اداروں کے مراسلے میں پولیس کو تاکید کی گیی ہے کہ ان ثقافتی مراکز پر سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی مراکز کے اسٹاف کی حفاظت پر توجہ دی جائے اور انکو اسلحے رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے جبکہ پولیس کی نفری بڑھانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔