محرم میں شر انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد چھاپنے یا نشر کرنے پر پابندی

IQNA

محرم میں شر انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد چھاپنے یا نشر کرنے پر پابندی

12:32 - September 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501604
بین الاقوامی گروپ: ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس،امن و امان کی صورتحال اور محرم کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور محرم کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز کی نفری کراچی اور اندرون سندھ میں محرم کے جلوسوں کی نگرانی کرے گی۔ محرم کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ شر انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد چھاپنے یا نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
نظرات بینندگان
captcha