بین الاقوامی گروپ؛ شہرمیں یکم محرم سے 2ہزاراہلکارتعینات،عاشورہ پر6ہزارملازمین ڈیوٹی دینگے
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حید ر اشرف نے پولیس افسروں اور امن کمیٹیوں کے ارکان سے مشترکہ میٹنگ کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا ۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ لاہور میں یکم محرم سے 2 ہزار نفری سپیشل ڈیو ٹی پر تعینات ہوگی جبکہ عاشورہ محرم پر 6 ہزار اہلکار شہر بھرمیں ڈیوٹی سرانجام دینگے