
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Islamic News» کے مطابق مسلمان خواتین کے عالمی اجلاس میں نو ذی الحجہ کو ہر سال مسلمان خواتین کا عالمی دن منانے پر اتفاق کیا گیا ہے
اعلامیے میں مسلمان تعلیم یافتہ خواتین کو تمام شعبوں میں فعال بنانے ، اہم مسائل میں مشورے اور تجاویز لینے اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ان سے مدد لینے کا اعلان کیا گیا ہے.
اعلامیے میں مسلمان خواتین کا عالمی نیٹ ورک قایم کرنے اور امن کے قیام میں انکے کردار پر بھی تاکید کی گئی ہے۔
ملایشیاء کے وزیر برائے امور خواتین عبدالکریم نے اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا : اجلاس کا اہم مقصد عالمی صلح میں مسلمان خواتین کے کردار پر مباحثہ کرنا اور انکو درپیش چیلنجز پر غور کرنا ہے.
انکا کہنا تھا کہ اس اجلاس سے مسلمان خواتین میں ہم آہنگی اور وحدت میں اضافہ ہوگا
مسلمان خواتین کے عالمی اجلاس میں پچاس ممالک سے دو ہزاردانشورخواتین شرکت کررہی ہیں
اس اجلاس میں مسلمان خواتین کے مسایل،مشکلات اور درپیش چیلنجیز اور راہ حل پر غور جائے گا ۔