سعودی عرب کو مسلمانوں کے خلاف بیشمار سازشوں اور غلطیوں کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

IQNA

سعودی عرب کو مسلمانوں کے خلاف بیشمار سازشوں اور غلطیوں کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

13:07 - September 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3501619
بین الاقوامی گروپ:رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی مشیر میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر پھر غلطی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی جائے گی اور دنیا سے وہابیت کا نام و نشان مٹادیا جائےگا۔
سعودی عرب کو مسلمانوں کے خلاف بیشمار سازشوں اور غلطیوں کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خصوصی مشیر میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر پھر غلطی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی جائے گی ۔

جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ ایران کی پالیسی دفاعی اصولوں پر استوار ہے ہم دفاعی اقدامات کے لئے تیار ہیں حملے کا جواب حملے سے دیں گے  حملے میں پہل ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام غلط  اور شیطانی راستے پر گامزن ہیں  اگر سعودی عرب نے مزید خطا کی تو اس کے خلاف ایسی تادیبی کارروائی کی جائے گی کہ دنیا سے وہابیت کا نام و نشان ہی مٹ جائےگا۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ البتہ وہابیت خود تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اور وہابی خود اپنے ہاتھوں ہی تباہ ہوجائیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha