ایکنا نیوز- شفقنا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی اتحادی افواج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ فضائی حملہ صنعا کے جنوبی حصے میں اس وقت کیا گیا جب لوگوں کی بڑی تعداد ایک بلڈنگ میں نماز جنازہ کے لیے موجود تھی، حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس کے نتیجے میں 82 افرادہلاک اور 582 زخمی ہوئے۔