9 اور 10 محرم الحرام کو پاکستان بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

IQNA

9 اور 10 محرم الحرام کو پاکستان بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

14:49 - October 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3501685
بین الاقوامی گروپ: حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے تاسوعا اور عاشورا میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔

نظرات بینندگان
captcha