قزاقستان؛ سلفیوں پر پابندی کا امکان

IQNA

قزاقستان؛ سلفیوں پر پابندی کا امکان

7:08 - October 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501714
بین الاقوامی گروپ: قزاقستان کی وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک میں سلفیوں پر پابندی کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے

قزاقستان؛ سلفیوں پر پابندی کا امکان


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «RFERL» کے مطابق قزاقستان کے وزیر برائے مذہبی امور نورلان ارمکبایف نے کہا ہے کہ سلفی فرقہ ملک کے لیے خطرہ بن رہا ہے

انکا کہنا تھا: ملک میں قانونی طور ہر اس فرقے پر پابندی کا جایزہ لیا جارہا ہے

اس سے پہلے قزاق صدر نورسلطان نظربایف بھی اعلان کرچکا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں حملوں میں سلفی گروپ ملوث رہا ہے۔


سابق سویت یونین سے الگ ہونے والی بعض ریاستوں میں سلفیوں پرباقاعدہ پابندی عاید کی گیی ہے۔

سلفی اسلام میں ایک شدت پسند گروپ ہے جو شیعہ اور صوفیوں کو نادرست قرار دیتا ہے۔

مرکزی ایشیا ء کے ممالک میں اکثر حنفی مذہب کے ماننے والے موجود ہیں جو اعتدال پسند سمجھا جاتا ہے۔


3537837

نظرات بینندگان
captcha