یونیسکو میں بیت المقدس پر عرب ممالک کی قرارداد منظور/ بان کی مون کا اعتراض

IQNA

یونیسکو میں بیت المقدس پر عرب ممالک کی قرارداد منظور/ بان کی مون کا اعتراض

13:28 - October 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501740
بین الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے بیت المقدس کے حوالے سے عرب ممالک کی قرارداد منظور کرلی ہے
یونیسکو میں بیت المقدس پر عرب ممالک کی قرارداد منظور/ بان کی مون کا اعتراض
ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے بیت المقدس کے حوالے سے عرب ممالک کی قرارداد منظور کرلی ہے، یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے منظور کی گئی قرار داد میں قرارداد میں بیت المقدس کو صرف اس کے اسلامی ناموں سے یاد کیا گیا ہے۔ مسلمان اسے 'حرم الشریف‘ یا ’بیت المقدس' کے ناموں سے پکارتے ہیں جبکہ یہودی اسے 'ٹمپل ماؤنٹ' کہتے ہیں۔
اس قرارداد کے سبب گذشتہ ہفتے اسرائیل نے یونیسکو سے اپنے سارے رابطے بھی ختم کردیئے تھے۔عرب ممال کی قرارداد کا مقصد فلسطین کے ثقافتی ورثے اور مشرقی یروشلم کے مخصوص کردار کو بچانا تھا، قرارداد میں یروشلم اور مقبوضہ غرب اردن کے مقدس مقامات پر اسرائیل کی سرگرمیوں پر تنقید بھی کی گئی ہے۔ یونیسکو میں فلسطین کے نائب سفیر منیر انستاس نے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا جبکہ اسرائیل نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور بان کی مون نے بھی اس قرار داد پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha