
ایکنا نیوز- اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق «دبئی» کے فلاحی ادارے دارالبر» کے تعاون سے غیر مسلم جوانوں کے لیے قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
قرآنی مقابلوں میں فلاحی ادارے دارالبر» کے زیر نگرانی چلنے والے قرآنی مراکز سے قرآن سیکھنے والے نومسلم طلبا شرکت کررہے ہیں ۔
قرآنی مقابلوں میں مختلف سرکاری اداروں سے وابستہ افراد بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔
فلاحی ادارے دارالبر» سے وابستہ مرکز «المعلومات» کے تعاون سے قرآنی مقابلہ میں شرکت کے لیے بارہ نومبر تک نام لکھوائے جاسکتے ہیں۔
نومسلم جوانوں کے لیے منعقد ہونے والے مقابلوں کے لیے دس پوزیشن ہولڈر کے لیے پچاس ہزار درہم فی کس کا اعلان کیا گیا ہے۔