شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تافتان باڈر پر زائرین کی مشکلات کے خلاف احتجاج

IQNA

شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تافتان باڈر پر زائرین کی مشکلات کے خلاف احتجاج

6:58 - October 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501760
بین الاقوامی گروپ: گز شتہ کئی سا لوں سے پا کستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے شیعہ عوام کے قتل عام کو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا - علامہ کامران عابدی
شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تافتان باڈر پر زائرین کی مشکلات کے خلاف احتجاج

ایکنا نیوز- شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تافتان باڈر پر بلوچستان حکومت کی جانب سے زائرین امام حسین کو منا سب سیکیورٹی نہ دینے اور عوام کو تنگ کرنے کے خلاف سندھ بھر میں مظاہرے کئے گے کراچی میں مر کزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادرمیں میں کیا گیاجس میں شیعہ علماء کو نسل کے علامہ کامران حیدر عابدی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

مظاہرین سے خطاب میں علامہ علامہ کامران حیدرعابدی کا کہنا تھاکراچی میں دہشت گردو کی منظم کاروائی نے سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی پول کھول دی گز شتہ کئی سا لوں سے پا کستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے اور آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں لیکن حکومت اور ریاستی ادارے تا حال اس دہشت گردی کو رو کنے میں ناکام نظرآتے ہیں اور دہشت گرد وقفے وقفے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بعد میں حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ادارے لکیرے پٹنے کے سوا کچھ نہیں کرتے اور یہ کھیل گز شتہ کئی سالوں سے پا کستان میں کھیلا جارہا ہے اس طرح کے واقعات آپر یشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر کئی سوالات اُٹھاتے ہیں کہ اتنے وسیع آپر یشن کے با وجود دہشت گردو کی کاروائی افسوس ناک عمل ہے
نظرات بینندگان
captcha