حفظ قرآن کو بہانہ بناکر انصاراللہ کو بدنام کرنے کی سازش

IQNA

حفظ قرآن کو بہانہ بناکر انصاراللہ کو بدنام کرنے کی سازش

7:08 - October 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3501812
بین الاقوامی گروپ: سعودی ایما پر زرخرید میڈیا پروپیگنڈہ کررہا ہے کہ یمن میں تحریک «انصار الله» قرآنی کلاسز پر پابندی عائد کررہا ہے (!)

حفظ قرآن کو بہانہ بناکر انصاراللہ کو بدنام کرنے کی سازش


ایکنا نیوز- بعض عرب میڈیا سعودی اخبار «الشرق الاوسط» کے حوالے سے خبر نشر کررہا ہے کہ حوثی گروپ نے یمن کے شہر «عمران» میں حفظ قرآن کلاس کو روک دیا ہے

ایک خاص مقصد اور سازش کے تحت اس خبر کو چلا کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ انصاراللہ گروپ قرآنی تعلیمات اور کلاسز کا مخالف ہے۔


میڈیا رپورٹ میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کی جارہی ہے کہ حوثیوں نے تاکید کی ہے کہ حفظ قرآن کی کلاسز کی اجازت نہیں باقی جو پڑھانا چاہے پڑھا سکتے ہیں (!)

اس سے پہلے سعودی میڈیا نے یہ خبر بھی چلائی ہے کہ انصاراللہ نے مکہ پر میزائیل حملہ کیا ہے جسکو ناکام بنایا گیا ہے۔


بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ میدان جنگ میں ناکامی کے بعد سعودی میڈیا اب سوفٹ وار کے زریعے سے انصاراللہ کو خدا اور قرآن کا دشمن بنا کراسلام ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی سازش پر عمل شروع کررہا ہے

انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے واضح کیا ہے کہ انصارللہ مکہ پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور سعودی عرب یمنیوں پر وحشیانہ مظالم کے داغ کو ان سازشوں کے زریعے سے چھپانا چاہتا ہے۔

3541972

نظرات بینندگان
captcha