
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق جشن بہار ٹرسٹ اور «مورارکا» فاونڈیشن کے تعاون سے ادبی تھیٹر اور محفل مسالمہ « کربلا سے کاشی تک» نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔
محفل مسالمہ میں ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر کے ڈپٹی حجت اللہ عابدی کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ، رکن پارلیمنٹ شکیل احمد اور نامور ادبی شخصیات شریک تھیں جنمیں منصور عثمانی، خواجه اکرامالدین اور اختر حسین کاظمی قابل ذکر ہے۔
جشن بہار ٹرسٹ کی سربراہ محترمہ کامنا پرساد نے محفل سے خطاب میں کہا : ہندوستان ہمیشہ انسانی اقدار کی قدر کرتا ہے اورشهادت امام حسین(ع) کا پیغام بھی برادری اور برابری کے سوا کچھ نہیں اور گاندی کے بقول ہماری آزادی کی تحریک بھی امام حسین کی تعلیمات کا نتیجہ ہےجیسے کا انکا قول ہے « ہم نے امام حسین سے سیکھا کہ کیسے مظلومیت کے ساتھ کامیاب ہوا جاسکتا ہے»
پروگرام میں نوجوانوں کے گروپ نے تھیٹر کی شکل میں مرثیہ اور داستان کربلا کا منظر پیش کیا اور اس نمائش نامے میں معروف عالم دین ملا واعظ کاشفی اور اسکی کتاب «روضه الشهداء» کا بھی ذکر کیا۔
رپورٹ کے مطابق «جشن بهار ٹرسٹ» علمی اور ادبی حوالوں سے ہندوستان اور ایران میں ایسے کئی پروگرامز منعقد کرا چکی ہے۔
