
ایکنا نیوز- العالم نیوز نے عربی اور عراقی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہالی ووڈ دو سو ملین ڈالر کی کثیر لاگت سے پیدل روی اور اربعین حسینی کو فلمی شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
زرائع کے مطابق آسکر ایورارڈ یافتہ فلم ڈایریکٹر « کاٹرین بیگلو» بذات خود بصرہ آکر چھ سو کلومیٹر کربلا معلی تک پیدل روی میں شرکت اور فلم بنانے پر کام کریں گی.
اس پیدل روی میں معروف الجزایری نژاد برطانوی جرنلسٹ «سارہ بن باديس» بھی انکے ہمراہ ہوں گی جبکہ شوٹنگ کے لیے انہوں نے «سونی پیکچرز» کمپنی کو آمادہ کرلیا ہے۔
کاٹرین بیگلو کا کہنا ہے کہ اس فلم کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا جائے گا۔
بلاشبہ اگر سیاسی تعصبات سے ہٹ کر اس فلم پر منصفانہ کام کیا گیا تو بعید نہیں کہ یہ فلم عالمی سطح پر ریکارڈ ساز فلموں میں شمار ہو ۔
