ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر اور معروف شیعہ رہنما فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی جب کہ اس دوران انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب کالعدم تکفیری گروہوں کے بدنام افراد سرعام دہشت گردانہ کاررواییوں میں مصروف عمل ہیں۔