
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Newstalk» کے مطابق ماوری زبان میں قرآنی ترجمہ اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے.
نیوزی لینڈ کی قومی زبان میں ترجمہ یہاں کے مسلمانوں کے توسط سے کیا گیا ہے جنہوں نے یہاں رہ کراس زبان پر عبور حاصل کیا ہے.
اس نمائش میں دیگر
غیر مسلمان اقوام بھی شرکت اور بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں ۔
قرآنی نمایش میں نیوزی لینڈ کی زبان کے علاوہ پچاس دیگر مختلف زبانوں میں قرآن ترجمے پیش کیے گیے ہیں جبکہ قرآنی موضوعات پر کتابیں بھی نمایش میں شامل ہیں.
نمایشگاہ میں قرآن
مجید اور دہشت گردی کے موضوع پر سیمینار بھی منعقد ہوگا
نمایش کا اہم مقصد اسلام کو ایک پرامن دین کے طور پر پیش کرنا ہے ۔