کیا «اربعین » عظیم ترین پرامن اجتماع کے طور پر تسلیم ہوگا

IQNA

کیا «اربعین » عظیم ترین پرامن اجتماع کے طور پر تسلیم ہوگا

7:37 - November 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501966
بین الاقوامی گروپ: سیٹلایٹ سے لی گئی تصاویر کے رو سے توقع کی جارہی ہے کہ اس سال کے زائرین کے اجتماع کو ویکی پیڈیا پر سب سے بڑے پرامن اجتماع کے طور پر درج کیا جائے گا

کیا «اربعین اجتماع» عظیم ترین پرامن اجتماع ہوگا


ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اربعین کو دنیا کے سب سے بڑے پرامن اجتماع کے طور پرویکی پیڈیا پر درج کرنے کی امید کی جارہی ہے اس سے پہلے سال گذشتہ سال کے اجتماع کو دوسراعظیم ترین اجتماع قرار دیا گیا تھا

اس وقت سب سے بڑے اجتماع کے طور پر ہندوستان میں ۲۰۱۱ کو مقدس میلے میں دریائے گنگا پر ہونے والے اجتماع کو عظیم ترین اجتماع قرار دیا جاتا ہے جسمیں اندازے کے مطابق پچیس ملین لوگ جمع ہوئے تھے

جبکہ ۲۰۱۳ سے اب تک ہر سال کربلا میں زایرین کے اجتماع کو دوسرے درجے پر رکھا گیا ہے

البتہ اربعین کے حوالے سے ویکی پیڈیا پر کچھ بھی معلومات نہیں جاتی ہیں بلکہ صرف یہ لکھا گیا ہے کہ کربلا میں ہرساک ایک مقدس اجتماع ہوتا ہے۔


دوسری جانب اربعین کے اس اجتماع کو ہر سال ایک خاص سازش کے تحت عربی اور مغربی میڈیا جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف سخت جنگ کے باوجود ہر سال اس تعداد میں زایرین یہاں جمع ہوجاتے ہیں ۔


3548054
نظرات بینندگان
captcha