حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ابابیل بننے کو تیار ہیں: سلفی علما ء کا خطاب

IQNA

حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ابابیل بننے کو تیار ہیں: سلفی علما ء کا خطاب

13:21 - November 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501974
بین الاقوامی گروپ: حوثیوں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرکے ابرہہ کی تاریخ کو دہرایا ہے / انصاراللہ نے مکہ پر حملے کے الزام کر مسترد کردیا تھا
ایکنا نیوز- دنیا نیوزکے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد صادق عتیق، صاحبزادہ محمد عمران عریف،حافظ اسد محمود سلفی ،حافظ مقصو احمد،میاں شاہد سلیم ،مولانا محمدابرار ظہیرنے کہا ہے کہ حوثی باغیو ں نے مکہ مکرمہ پر حملہ کرکے ابرہہ کی تاریخ کو دہرایا ہے مگر حوثی اور ان کے سرپرست یاد رکھیں کہ عالم اسلام کا بچہ بچہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ابابیل بننے کو تیار ہے ۔

وہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کے خلاف مرکزی جامع مسجد مکرم ماڈل ٹاؤن میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار سے خطاب کرتے رہے تھے ۔

مقررین نے کہا کہ سعودی حکومت کی اسلام کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کیلئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔

قابل ذکر ہے ہے کہ سعودی عرب یمن جنگ پر شکست کے خوف سے حرمین پر حملے کا دعوی کررہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اقوام کی حمایت حاصل کرسکے۔

انصاراللہ نے واضح کیا تھا کہ کویی مسلمان مکہ و مدینہ پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔

دوسری جانب یہ سعودی عرب ہے جو گذشتہ سال سے مسلسل یمن پر بم باری کررہا ہے جسمیں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے جان بحق ہوچکے ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha