قرآن پر عملدرآمد میں حکمران اصل رکاوٹ ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی

IQNA

قرآن پر عملدرآمد میں حکمران اصل رکاوٹ ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی

7:18 - November 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501980
بین الاقوامی گروپ: اسلامی نظام کے بغیر معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں، میڈیا اور سیاسی قوتیں قرآنی نظام سے خائف ہیں ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی

قرآن پر عملدرآمد میں حکمران اصل رکاوٹ ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی


ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے حکمرانوں کو اسلامی نظام کی راہ میں اہم ترین رکاوٹ قرار دیا ۔


مدرسہ دراسات الاسلامیہ میں تقریب حفظ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام تو اسلامی ہے مگر اس پر عمل نہیں ہورہا ہے اور میڈیا اور سیاسی جماعتیں اسلامی نظام سے ڑرتی ہیں لیکن جماعت اسلامی نفاز اسلام کے لیے کوشش کرتی رہے گی ۔


امیر جماعت اسلامی نے حفظ قرآن کو عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا جن کے سینوں میں قرآن مجید محفوظ ہے وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہیں ۔

تقریب قرآن کے آخر میں کامیاب حفاظ کی دستاربندی اور ان میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔

نظرات بینندگان
captcha