
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق الازھر کے معروف استاد اور مفتی شیخ «احمد کریمه» نے مصر کے مفتی شوقی کے فتوی کو قابل مذمت قرار دیا ہے
اس سے پہلے نیوز ایجنسی رای الیوم نے خبر دی تھی کہ مفتی شوقی نے فتوی دیا ہے کہ اگر فون اٹینڈ نہ کرنے کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ ہو تو نماز توڑ کر فون ریسو کرنا جائز ہے ۔
مفتی کریمه نے اس فتوی کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف اگر کسی کی جان کے نقصان کا اندیشہ ہو تو نماز توڑنا جایز ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی مفتیوں کا فتوی یہی ہے کہ مثلا اگر کسی اندھے کا کنویں میں گرنے یا کسی چھوٹے بچے کا خطرناک جگہے پر جانے سے انکی جان جانے کا خطرہ ہو تو نماز توڑنا جائز ہے
جامعہ الازھرکے استاد نے آیت «ذلک و من یعظم شعائر الله فانها من تقوی القلوب» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سب کے پاس موبائل فون موجود ہے اس طرح کا فتوی نماز کے دوران اسکے غلط استعمال کی روش کو فروغ دے سکتا ہے ۔