چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کروڑوں عاشقان اہل بیت(ع) کا اجتماع حالات کی تبدیلی میں اہم کردار کا حامل: علامہ ڈومکی

IQNA

چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کروڑوں عاشقان اہل بیت(ع) کا اجتماع حالات کی تبدیلی میں اہم کردار کا حامل: علامہ ڈومکی

14:45 - November 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501985
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کی تمام تر سازشوں کے باوجود نظام ولایت و امامت، یزیدیت کے خلاف ایک موثر عالمی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے
ایکنا نیوز- شفقنا- رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندہ کے شہرگھوٹکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کی تمام تر سازشوں کے باوجود نظام ولایت و امامت، یزیدیت کے خلاف ایک موثر عالمی تحریک میں تبدیل ہوچکا ہےاورعصر حاضر کی یزیدیت کے مقابل آج عاشقان کربلا ہی سینہ سپر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد دہشت گردی اور نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے اورمجلس وحدت مسلمین کی یہ تحریک مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجہتی کیلئے جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں لبیک یارسول اللہ ۖ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے رہنمائوں کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کاالعدم دہشتگرد تکفیری جماعتوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ سندھ پولیس میں شامل بعض افسران ملت جعفریہ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جس پر پوری ملت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے کی اجازت اس ملک کا آئین دیتا ہےاور ہم  ظلم کے خلاف صدای احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔
نظرات بینندگان
captcha